google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PSX انڈیکس 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر بند - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

PSX انڈیکس 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دن زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس 97 ہزار کی سطح کو بھی پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک کاروبار کے اختتام پر 1781 پوائنٹس اضافے کے بعد 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 97 ہزار 437 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بنائی۔ 

حصص بازار میں آج 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے ہے۔

سی ای او عارف حبیب سیکیورٹیز شاہد علی حبیب کے مطابق شرح سود میں کمی کے سبب بازار میں میوچل فنڈز کے ذریعے لیکیوڈٹی آرہی ہے۔

میوچل فنڈ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی خریداری کر رہے ہیں۔ جس سے بازار تیز ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …