google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بالائی پنجاب، کے پی، شمال مشرقی بلوچستان میں آج بارش کا امکان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بالائی پنجاب، کے پی، شمال مشرقی بلوچستان میں آج بارش کا امکان

بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست ہے۔

ملتان بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور راولپنڈی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے میں اسموگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …