google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

پاکستان کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پرانے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ کل اسلام آباد میں ہوگا

سرکاری ملکیت میں موجود پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے …