google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیکس پالیسی سے متعلق تکنیکی ٹیم نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کےتحت اقدامات کاجائزہ لینے کافیصلہ کرلیا- UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیکس پالیسی سے متعلق تکنیکی ٹیم نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کےتحت اقدامات کاجائزہ لینے کافیصلہ کرلیا-

عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیکس پالیسی سے متعلق تکنیکی ٹیم نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کےتحت اقدامات کاجائزہ لینے کافیصلہ کرلیا-آئی ایم ایف وفد اورپیٹرولیم ڈویژن حکام کی ملاقات تیس نومبرکو ہوگی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم کی درخواست پرآئی ایم ایف وفد اورپیٹرولیم ڈویژن حکام کی ملاقات30نومبرکو ہوگی-ملاقات میں پیٹرولیم لیوی اورپیٹرولیم ڈویژن سےمتعلقہ دیگر ریونیو اقدامات پر غور کیا جائے گا-ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد پیٹرولیم لیوی سے متعلق ریونیو اقدامات پر بات کرے گا-وفد رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ پیٹرولیم لیوی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات بھی تجویز کرے گا-رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی جولائی تاستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پرپیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 368فیصداضافہ ہوا جس کے بعد لیوی کی مد میں222ارب روپے وصول کئے گئے جبکہ گذشتہ سال جولائی تاستمبر لیوی کی مد میں وصولی47 ارب48 کروڑ روپے تھی-رواں مالی سال کیلئے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف869 ارب روپےمقرر ہے اور گذشتہ سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580ارب روپےوصول کئے گئےتھے- ذرائع کے مطابق اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر60 روپےلیوی وصول کی جارہی ہے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کےفی لیٹر پر بھی60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …