google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عدلیہ ایکٹ ترمیمی آرڈیننس آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہوگا - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

عدلیہ ایکٹ ترمیمی آرڈیننس آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری کردیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔

اجلاس میں عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کا ایک سو انتیس واں نمبر ہونے پر توجہ دلانے کا نوٹس ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

ایجنڈے کے مطابق پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کی بھی منظوری کا امکان ہے۔

حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی آج طلب کر لیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …