google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے: مولانا عبدالغفور حیدری - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے: مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں شامل تھی۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی مکمل طور پر ہمارے ساتھ تھی، یہاں تک کہ ہم نے سب چیزیں طے ہونے کے بعد پورا مسودہ پی ٹی آئی کو فراہم کیا تھا۔

سیکرٹری جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ تمام قیادت نے مسودے پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا تھا بلکہ اسے مکمل درست قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے جیلوں میں ہونے کی وجہ سے ہم نے خود انہیں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے سے روکا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی کنگزنے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے …