google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلاول کی اراکین کو آئینی ترمیم پر ووٹنگ کی ہدایت - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بلاول کی اراکین کو آئینی ترمیم پر ووٹنگ کی ہدایت

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی ہدایت کردی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں آئینی ترامیم پر ہونے والے پیشرفت سے پارٹی کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے آئینی ترامیم پر ووٹنگ کے لیے اراکین کو ہدایت دی۔

قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ لاجز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جسٹس منصور علی شاہ میرٹ پر پورے اترے تو وہ چیف جسٹس بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا پاکستان تحریک انصاف موجود ہو یا نہیں لیکن آئین سازی آج ضروری ہوگی، کوئی طعنہ نہیں دے سکتا کہ انہوں نے ترمیم کروانے کے لیے کسی قسم کی جلد بازی کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت کرنے پر اتحادی جماعتوں کے سربراہاں کا خصوصی شکریہ ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملکی معاشی استحکام کے بعد یہ آئینی استحکام کی جانب یہ ایک اہم سنگ میل ہے اور ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …