google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نسیم شاہ کا بابراعظم کیلئے پیغام - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

نسیم شاہ کا بابراعظم کیلئے پیغام

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد نسیم شاہ نے بابراعظم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر دیا ہے ۔

قومی ٹیم کےفاسٹ باولر نسیم شاہ آج کل اپنی انجری کے ساتھ جنگ لڑرہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی فٹ ہوں گے اور ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے ٹور کیلئے دستیاب ہوں گے تاہم پیس بی کی جانب سے تاحال کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

نسیم شاہ نے بابراعطم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ چار سال انتہائی شاندار تھے ، آپ کی قیادت میں ڈیبیو کرنا اور قومی ٹیم کیلئے کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے ،

آپ نے ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے ہو کر ٹیم کو لیڈ کیا اور ہمیں ایک ٹیم ایک خواب پر یقین دلایا ، انشاء اللہ ہم آپ کو مزید بیٹنگ رکارڈ توڑتےہوئے دیکھیں گے ۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ نے پی ایس ایل کے سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ٹاس جیت، کراچی کنگزکی بیٹنگ جاری

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان جاری میچ میں کراچی کنگز نے ایک اوور …