google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اگلا وزیراعظم نوازشریف ہے:مریم اورنگزیب - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

اگلا وزیراعظم نوازشریف ہے:مریم اورنگزیب

جسے تین بار وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا کیا وہ لاڈلا ہے؟مریم اورنگزیب

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ جسے 3 بار وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا کہ وہ لاڈلا ہے۔ جھوٹے کیسزبناو، بیٹیوں کو گرفتار کرو،کیا یہ لاڈلہ پن ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ شہباز شریف ایک بار پھر سرخرو ہوگئے۔ مخالفین ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔ مخالفین آج لوگوں کا سامنا نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا بیان بہت اہم ہے، آصف زرداری نے کہا ہے کہ وہ شفاف الیکشن ہوتا دیکھ رہے ہیں، آصف زرداری نے کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن پر یقین ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہییں۔ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …