google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بابا صدیق کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بابا صدیق کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔ 

بابا صدیق کو ہفتے کو انکے بیٹے ذیشان صدیق کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے قتل سے چند دن قبل انسٹا گرام پر اپنی آخری پوسٹ کی تھی۔ 

66 سالہ بابا صدیق اپنے سپورٹرز سے جڑے رہنے کے لیے بڑی پابندی اور سرگرمی کیساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کیا کرتے تھے۔

اپنے آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے آنجہانی صعنت کار رتن ٹاٹا کو دل کو چھولینے والے الفاظ پر مبنی خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ 

اس پوسٹ میں انہوں نے رتن ٹاٹا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عنوان میں تحریر کیا کہ ’ایک عہد تمام ہوا۔‘

واضح رہے کہ رتن ٹاٹا 9 اکتوبر کو 86 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …