بدھ , جون 17 2026

انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے، جس کے لیے کامران غلام اور امام الحق کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جس کے باعث نعمان علی کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے ہرا دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

ناروے نے عراق کو شکست دے دی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے …