google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آن لائن فراڈ کی شناخت کیلئے نیا ٹول متعارف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آن لائن فراڈ کی شناخت کیلئے نیا ٹول متعارف

برطانیہ میں صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے فراڈ کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف کروا دیا گیا۔

اس نئے ٹول کا نام ’آسک سِلور‘ ہے اور صارفین اس جدید ٹول تک واٹس ایپ کے ذریعے ہی آرام سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے لیے صارفین کو صرف ’آسک سِلور‘پر سائن اپ کرنا ہے جس کے بعد یہ ٹول خود بخود ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ لسٹ میں ظاہر ہونے لگے گا۔

سائن اَپ کرنے کے بعد جب بھی کسی صارف کو کوئی مشکوک میسیج یا ای میل موصول ہو یا کسی ویب سائٹ پر شک ہو تو اسے صرف اسکرین شاٹ لے کر ’آسک سَلور‘ ٹول پر اَپ لوڈ کرنا ہے

جس کے بعد یہ ٹول فوری طور پر تجزیہ کر کے بتا دے گا کہ آیا یہ میسیج، ای میل یا ویب سائٹ کسی قسم کا فراڈ ہے یا نہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ یہ ٹول صارف کو فراڈ میسیج، ای میل یا ویب سائٹ کو رپورٹ کرنے جیسے اقدام سمیت آن لائن فراڈ سے خود کو محفوظ رکھنے کے دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کرے گا۔

اس ٹول کے بانی الیکس سومرویل نے اسے برطانیہ کے ایک غیر منافع بخش اسکیم پروٹیکشن گروپ ’گیٹ سیف آن لائن‘ کے اشتراک سے آن لائن فراڈ سے حفاظت کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے تیار کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …