google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کے کسی بھی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اس حوالے سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی رکن قومی اسمبلی و سینیٹ کسی اجتماع، مظاہرے، ریلی اور احتجاج میں تاحکم ثانی شرکت نہ کرے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے اپنے نمبر پورے کرنے کی خاطر ان کے اراکین کے ساتھ زور زبردستی کرسکتی ہے۔

آج ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کو ہمارے اراکین ہاتھ نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب آئینی ترمیم پیش ہوگی تو حکومت کے اپنے اراکین اس کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

’پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا موقف ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے‘۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …