google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سونیا حسین کی تصاویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سونیا حسین کی تصاویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا

ماڈل و اداکارہ سونیا حسین کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ اداکارہ کو کیا ہوگیا؟

سونیا حسین نے حال ہی میں برطانیہ میں دوستوں کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ان کے جسمانی خدو خال میں کافی تبدیلی دیکھی اور محسوس کی جا سکتی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں نہ صرف بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے بلکہ ان کا وزن بھی کافی کم دکھائی دیتا ہے۔

سونیا حسین کی جانب سے فٹنیس کے چکر میں وزن کو کم کرنے پر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور انہوں نے اداکارہ کے جسمانی خدو خال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

جہاں صارفین نے ان کی جانب سے وزن کو کم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، وہیں مداحوں نے انہیں بیرون ملک جاکر مختصر اور بولڈ لباس پہننے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے سونیا حسین کی جانب سے وزن کم کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اداکارہ نے اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے کوئی پروسیجر کروایا ہوگا، جس وجہ سے ان کا وزن اور چہرہ سکڑ گیا۔

مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بہت ہی زیادہ وزن کم کرلیا، وہ بھرے جسم کے ساتھ اچھی لگتی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی جانب سے بہت زیادہ وزن کم کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن پہلا جتنا کرلیں، وہ انتہائی کم وزن کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں۔

جہاں زیادہ تر صارفین نے سونیا حسین کے وزن کم کرنے پر اظہار تشویش کیا، وہیں بعض افراد نے انہیں پہلے سے زیادہ خوبصورت بھی قرار دیا اور ان کے لباس کی بھی تعریفیں کیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …