google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی کرکٹ ٹیم 30 اکتوبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی: محسن نقوی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم 30 اکتوبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی: محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈرمینجمنٹ اور انسداد انسانی اسمگلنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اسلام آباد اورآسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری کوسسٹر سٹیز کا درجہ دینے پر بھی بات ہوئی۔

پاکستانی اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہناتھا بارڈر مینجمنٹ اور انسداد انسانی سمگلنگ کے لیے پوری ٹیم تعینات کی گئی ہے، پاکستان، آسٹریلیا کے بارڈر مینجمنٹ کے جدید طریقوں ، آلات سے استفادہ کرسکتا ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا  پاکستانی کرکٹ ٹیم تیس اکتوبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی۔ امید ہے دورےمیں دونوں ممالک کےعوام کواچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا آسٹریلیا ٹریننگ، خواتین،بصارت سےمحروم افراد کوکرکٹ کےشعبوں میں تعاون فراہم کرے گا ۔

نیل ہاکنز نے وزیر داخلہ کو آسٹریلوی ٹیم کا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ بھی پیش کیا ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …