google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

بلوچ یک جہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گیا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ  کو پاکستان میں بلوچوں کے حقوق کی ’پُرامن طریقے سے وکالت‘ کرنے اور اس حوالے سے گزشتہ سال دسمبر میں اسلام آباد کی جانب کیے گئے مارچ کی قیادت کرنے پر ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں سیکڑوں بلوچ خواتین نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا تھا جس میں خواتین نے حکومت سے اپنے شوہروں، بیٹوں اور بھائیوں کے لیے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ’ٹائم 100 نیکسٹ 2024ء لسٹ‘ میں اپنا نام شامل ہونے پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ٹائم میگزین‘ کی جانب سے میرا نام دنیا کے 100 سرفہرست اُبھرتے ہوئے رہنماؤں میں شامل کیا جانا میرے لیے بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ 

ماہ رنگ بلوچ نے لکھا ہے کہ میں یہ اعزاز تمام بلوچ خواتین، انسانی حقوق کے محافظوں اور جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے افراد کے خاندانوں کے نام کرتی ہوں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ  کے علاوہ بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرنے والے ناہد اسلام اور غزہ کے فوڈ بلاگر حمادا شکورہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …