اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

ایپل کا سستا ترین آئی فون آئندہ برس متعارف کرائے جانے کا امکان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا سستا ترین آئی فون ایس ای آئندہ برس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فون ایس ای کی تیاری پر کام جاری ہے جسے 2025 میں لانچ کیا جائے گا اور سیریز کا چوتھا آئی فون ہوگا۔

نئے ماڈل میں ایپل انٹیلی جنس نامی آرٹی فیشل انٹیلیجنس ماڈل پر مبنی فیچرز بھی موجود ہوں گے اور فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ آئی فون 14 کی طرح ہوم بٹن نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق 2022 کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح فون میں 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا یا اس بار زیادہ طاقتور کیمرا لگایا جائے گا اس بارے واضح نہیں ہے۔

ابھی آئی فون ایس ای 2022 ایپل کا سستا ترین فون ہے جس کی قیمت 429 ڈالرز ہے۔I

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی موبائل صارف زونگ بنڈل مہنگائی کے بعد اپنے فون پر بڑھی ہوئی قیمتیں دیکھ رہا ہے

زونگ بنڈل مہنگائی: ہفتہ وار پیکجز میں 29 فیصد تک اضافہ، عام صارف کی جیب پر بوجھ

مالی سال 2026 میں زونگ کے ٹاپ 15 ہائبرڈ بنڈلز کی قیمتوں میں اوسطاً 14.4 …