اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

قومی سلامتی امور پر اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کا امکان

قومی سلامتی امور سے متعلق اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر معمولی اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا کی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بریفننگ دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرا ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ماہ نور صفدر نکاح: مریم نواز کی بیٹی کا نجی خاندانی تقریب میں ازدواجی بندھن میں بندھنا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سب سے چھوٹی صاحبزادی …