جمعہ , مئی 1 2026

حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے،

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میٹنگ کل ہوگی، پوری امید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا اور اب سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایف بی آر کو 683 ارب روپے ریونیو شارٹ فال

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکس ہدف حاصل نہ ہو سکا، محصولات …