google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں تیزی، ڈالر مزید سستا - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں تیزی، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 275 پوائنٹس کااضافہ ہوا۔

آج کاروبار کے دوران انڈیکس 81 ہزار 734 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 997 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن مثبت رہا جہاں 100 انڈیکس نے پہلی مرتبہ 82 ہزار کی حد عبور کی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 997 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 82003 رہی۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 45 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 61 کروڑ روپے رہی۔

اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 665 ارب روپے رہی۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 81 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل کے بقیہ 8میچوں کیلئے 23غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8میچوں کیلئے 5 ٹیموں …