google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج بھگتنا ہونگے: الیکشن کمیشن - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج بھگتنا ہونگے: الیکشن کمیشن

 الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے گذشتہ روز پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی،

اس موقع پر چییرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پیش ہوئے اور مہلت طلب کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ’ ہمارے وکیل آج پیش نہیں ہو سکتے تین ہفتوں کا وقت دے دیں،

دوران سماعت ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ 5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب کروانےکے نتائج بھگتنا ہوں گے،

کمیشن نے اپنے قانونی حکام سے استفسار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ہم اب بھی تسلیم نہیں کرتے تو کیا مستقبل ہوگا؟‘ جس پر ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے جواب دیا کہ پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا‘،

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ’فرض کریں ہم پی ٹی آئی انٹرا پارٹی تسلیم نہیں کرتے؟ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی پر 5 سال کی پابندی لگ سکتی ہے،

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر ہم کیا کارروائی کرسکتے ہیں؟،جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دستاویزات جمع کروانے کے لیے 10 تک کا وقت دیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …