google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 5 سال میں حکومت نے 57 ارب 27 کروڑ ڈالر ملکی قرضہ لیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

5 سال میں حکومت نے 57 ارب 27 کروڑ ڈالر ملکی قرضہ لیا

موبائل فون بلوں سے ٹیکس کی مد میں 338 ارب روپے حاصل

قومی اسمبلی گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لیے غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔

2019 سے 2023 تک 2 کروڑ 31 لاکھ افراد نے گوشوارے جمع کروائے،

وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب نے تحر یری رپورٹ میں ایوان کو بتایا کہ یکم جولائی 2018 سے 30 جون 2023 تک حکومت نے 57 ارب 27 کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضے حاصل کیے۔

ا س میں 9 ارب 81 کروڑ ڈالر قرضہ مختلف منصوبوں کے لیے لیاگیا۔

مذکورہ مدت کے دوران حاصل کردہ قرضوں پر 3 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود کی مد ادا کیے گئے ۔

اس میں سے پراجیکٹ کے قرضوں کا مارک اپ 889ملین ڈالر ادا کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے موبائل فون بلوں سے حاصل ایڈوانس ٹیکس کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں میں موبائل فون بلوں سے ٹیکس کی مد میں 338 ارب روپے حاصل ہوئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …