google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی چہ میگوئیاں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی چہ میگوئیاں

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور تنازعات میں گھیرے رہنے والے اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق چہ میگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی اہلیہ علیزے رضا المعروف علیزے سلطان سے طلاق کے بعد رواں سال جون میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

ابتداً شادی کے چند ہفتوں کے بعد ہی اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر انسٹاگرام سے آرکائیو کر دی تھیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں انہوں نے آرکائیو کی ہوئی ایک ، دو تصاویر واپس ری اسٹور کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو بہترین تحفہ قرار دیا اور صارفین کا منہ بند کروا دیا تھا۔

اب ایک بار پھر ان کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت جنم لیا جب فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کو ان فالو کر دیا ہے۔

مختلف ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر دوسری اہلیہ زینب کو ان فولو کیے جانے کے اسکرین شاٹس بھی وائرل ہیں، جس کے بعد ایک بار پھر اداکار صارفین کی تنقیدوں کے نشانے پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحریک رہنے والے اداکار یا ان کی بہن حمائمہ ملک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …