ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ثانیہ مرزا اور اذہان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے انسٹا گرام اکاونٹ پر نئی تصاویر شیئر کر دیں۔

حالیہ تصاویر ’فلائٹس، لالی پاپس، شوٹنگز، ایونٹس، پانی پوری، لوڈو، فیملی، فرینڈز اور حال ہی میں بہت سے گلے ملنے‘ کے عنوان سے پوسٹ کی گئی ہیں۔

تصاویر کے ان سلسلے میں ٹینس اسٹار خاص طور پرکافی فریش اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اور انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوارلمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ہے۔

ایک تصویر اذہان کی اپنی ماں سے گلے ملتے ہوئے ہے۔ ایک اور تصویر میں ثانیہ اپنے بیٹے اذہان، بہن انعم مرزا اور بیٹی کے ساتھ لولی پاپ کھا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ خاندان اور دوستوں کو بھی وقت دے رہی ہیں۔ فارغ وقت میں لوڈو کھیلنا بھی آج کل ان کے معمولات میں شامل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گوگل کا نیا موسمیاتی اے آئی ماڈل “ویدر نیکسٹ تھری” متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے موسم کی پیش گوئی کے لیے جدید مصنوعی ذہانت کا نظام …