google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فہد مصطفیٰ کیلئے نہ صرف نوجوان لڑکیاں بلکہ خواتین بھی پاگل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

فہد مصطفیٰ کیلئے نہ صرف نوجوان لڑکیاں بلکہ خواتین بھی پاگل

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ فہد مصطفیٰ کی ڈراما ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں پرفارمنس دیکھ کر نہ صرف نوجوان لڑکیاں بلکہ بڑی عمر کی خواتین بھی ان کے لیے پاگل ہو چکی ہیں۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ”کیا ڈراما ہے“ نامی ٹی وی شو میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے پر تبصرہ کیا اور انہوں نے اداکار کی فٹنیس کی تعریفیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ کا کردار اور فٹنیس دیکھ کر نہ صرف نو عمر لڑکیاں بلکہ ہر عمر کی خواتین بھی ان کے لیے پاگل ہو چکی ہیں۔

نادیہ خان نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ باہر نہ نکلنا، ورنہ لڑکیاں کھا جائیں گی۔

اداکارہ نے شرارتی انداز میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے گروپ کی کچھ خواتین اور ان کی بچپن کی سہیلیاں بھی فہد مصطفیٰ پر پاگل ہو رہی ہیں۔

نادیہ خان کے مطابق انہیں کچھ سہیلیوں نے میسیجز بھیجے کہ فہد مصطفیٰ نے کیا کردیا، یہ کیسا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فہد مصطفیٰ کے لیے ہر عمر کی خواتین پاگل ہو چکی ہیں، تمام خواتین کو ان سے محبت ہو چکی ہے۔

ان کے مطابق ڈرامے میں انہیں ایک عام گھرانے کے لڑکے کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس کے پاس کوئی لینڈ کروزر گاڑی نہیں، کچھ بھی نہیں اور عام گھرانوں کے بچے ایسے ہی ہوتے ہیں۔

ان کی طرح سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی فہد مصطفیٰ کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے ڈرامے میں خود کو کردار کے مطابق فٹ رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ کو گیم کھیلنے والے لڑکے کے طور پر دکھایا گیا ہے اور انہوں نے اس حساب سے فٹنیس بھی کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …