google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PTI KP میں اختلافات پر بانیٔ پی ٹی آئی برہم - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

PTI KP میں اختلافات پر بانیٔ پی ٹی آئی برہم

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا میں اختلافات پر بانیٔ پی ٹی آئی برہم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے ارکینِ قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اراکینِ اسمبلی کی آئندہ ہفتے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

کے پی حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو عاطف خان اور جنید اکبر سے متعلق شکایت کی ہے۔

عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔

دونوں اراکینِ اسمبلی نے شکیل خان کے برطرفی کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بانیٔ پی ٹی آئی کے برہم ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلایا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …