اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

ہیکرز حساس سرکاری معلومات چرانے کیلئے پھر سرگرم

 ہیکرز حساس سرکاری معلومات چرانے کے لیے ایک بار پھرسرگرم ہوگئے۔ ہیکرز نے سرکاری افسران پر مختلف واٹس ایپ نمبرز اور جعلی ای میلز کے ذریعے سائبر حملے شروع کرد یے ہیں۔ 

کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ مراسلہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف وٹس ایپ نمبرز اور جعلی ای میلز کے ذریعے ٹارگٹ کرکے سائبر حملے کیے جاتے ہیں۔ 

ہیکرز وائرس شدہ پیغامات بھیجنے کے لیے مختلف موبائل نمبرز اور ای میلز کا سہارا لیتے ہیں۔ فیک ڈومین والے نمبرز سے ہیکرز وائرس کے ذریعے سائبر حملے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہیکرز مختلف سسٹمز تک رسائی کے لیے ایک سافٹ وئیر کا استعمال کر کے فائلز بھی بھیجتے ہیں۔ مراسلے میں نامعلوم نمبرز یا ای میل سے موصول فائلوں کو ڈاون لوڈ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

تمام سرکاری اداروں کے افسران اور عملے کو ہدایات پرعمل درآمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مراسلے میں مختلف نمبرز سے موصول فائلز کو ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کی تعداد نو ہے۔ وہ فون نمبرز بھی بتادیے گئے ہیں۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

نیپرا پاور پلان 2025 کے تحت بجلی کی ترسیل کی لائنیں اور بجلی گھر

نیپرا پاور پلان 2025: 58 ارب ڈالر کے متنازع منصوبے کی منظوری، ارکان کے شدید تحفظات

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعے کے روز نیپرا پاور پلان 2025 یعنی …