ہفتہ , مارچ 14 2026

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ایونٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

28 جولائی سے 4 اگست تک بحرین میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں طلال احمد، ابوبکر، محمد عصام، محمد حسن، جبران اجمل، جنید متہد، علی شاہ، محمد جنید، محمد یحییٰ، محمد عرفان، محمد ناصر اور خضر حیات شامل ہے۔

ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی، پاکستان ٹیم ایونٹ میں انڈیا، کوریا اور کویت کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہے۔

پاکستان ٹیم 28 جولائی کو کوریا، 29 جولائی کو انڈیا اور 30 جولائی کو کویت سے مقابلہ کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گیس سرکلر ڈیٹ: آئی ایم ایف سے منظوری طلب

حکومت نے گیس سیکٹر کا تقریباً 1500 ارب روپے سرکلر ڈیٹ تین سال میں ختم …