google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

ملک بھر میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

اسلام آباد میں ٹی ایل پی رہنماؤں کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا، تحریک لبیک مسئلہ فسلطین پر احتجاج کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کےحل کے لیےہم کوششیں کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی مدد کےلیےکاوشیں جاری رکھے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی غزہ امداد بھیجی ہے، مزید ایک ہزار ٹن کی امداد بھیج رہے ہیں، امدادکی نئی کھیپ 31 جولائی سے پہلے بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، نیتن یاہو دہشتگرد اور جنگی جرائم کا مرتکب ہے، فلسطینیوں پر ظلم پر نیتن یاہو کو کٹہرے میں لایا جائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …