google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رمشا خان، نازش جہانگیر اور کبریٰ خان کو اداکاری نہیں آتی، اظفر علی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

رمشا خان، نازش جہانگیر اور کبریٰ خان کو اداکاری نہیں آتی، اظفر علی

معروف اداکار، ہدایت کار و ٹی وی میزبان اظفر علی کی جانب سے پاکستان کی معروف اداکاراؤں کی اداکاری پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ بتاتے نظر آتے ہیں کہ رمشا خان، نازش جہانگیر اور کبریٰ خان کو اداکاری نہیں آتی۔

اظفر علی کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ان کی جانب سے اداکار مانی کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کرنے کی ہے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے اداکاراؤں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کبریٰ خان، نازش جہانگیر اور رمشا خان کو اداکاری ہی نہیں آتی۔

اداکار نے کہا کہ اداکاری آنا کوئی مشکل کام نہیں، تینوں اداکاراؤں کو تھوڑی سی تربیت لینی چاہیے، انہیں تھیٹرز میں کام کرکے اداکاری سیکھنی چاہیے۔

اظفر علی کے مطابق تینوں اداکاراؤں کو اداکاری نہیں آتی اور انہیں اداکاری آ سکتی ہے، اگر تینوں تھیٹرز میں کام کر لیں۔

انہوں نے واضح اور صاف انداز میں کہا کہ وہ اداکاری نہیں کر سکتیں، انہیں اس کی تربیت لینی چاہیے۔

اظفر علی نے کہا کہ جب وہ ان تینوں کی اداکاری دیکھتے ہیں تو وہ الفاظ کو صرف پھینک رہی ہوتی ہیں، انہیں یہ تک پتا نہیں ہوتا کہ بولنے کے دوران کہاں تھوڑا سہا ٹھہرنا ہے، کس لفظ کو کیسے بولنا ہے۔

ان کی جانب سے کبریٰ خان، رمشا خان اور نازش جہانگیر سے متعلق بات کہنے پر مانی نے انہیں ٹوکا اور انہیں کہا کہ اب وہ مذکورہ تینوں اداکاراؤں کے مداحوں کے رد عمل کو دیکھنے کے لیے تیار رہیں۔

اس پر اظفر علی نے کہا کہ اس میں مداحوں کے رد عمل کو دیکھنے کی کوئی بات نہیں، تینوں کو اداکاری نہیں آتی، وہ اداکاری کر ہی نہیں پاتیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …