ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

کم سبسکرائبرز والے یوٹیوبرز کیلئے نئے فیچرز کی آزمائش

یوٹیوب نے کم سبسکرائبرز رکھنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی جانب سے “ہائپ” نامی ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔ جس کے تحت کم سبسکرائبرز رکھنے والے افراد کو زیادہ فائدہ ملے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش برازیل سمیت دیگر چند ممالک میں شروع کر دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس فیچر کو مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

فیچر کے تحت یوٹیوب پارٹنر کانٹینٹ کریئیٹرز کو زیادہ فائدہ ملے گا۔ اس فیچر کو وہی مواد بنانے والے استعمال کر سکیں گے جن کے سبسکرائبرز کی تعداد زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ تک ہو گی۔

نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیو میں “ہائپ” سیکشن کا استعمال کر سکیں گے۔ جس کے بعد ان کی ویڈیو یوٹیوب کا الگورتھم ازخود ایک ہفتے تک پھیلائے گا۔ فیچر کے تحت ہفتے میں جس بھی صارف کی ویڈیو کو زیادہ “ہائپ” ملیں گے۔ اسے مختلف کیٹیگریز کے تحت زیادہ پیسے دیئے جائیں گے۔

مذکورہ فیچر کا استعمال تمام یوٹیوب چینلز مالکان کے لیے فوری طور پر نہیں ہو گا۔ تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں اسے ہر کسی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …