ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ہفتہ وار مہنگائی میں 1.30 فیصد کا اضافہ

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.30 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 23.03 فیصد ہوگئی،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 27.14 اور چکن 11.75 فیصد مہنگے ہوئے ،بجلی چارجز 8.73 فیصد بڑھ گئے،ایل پی جی کی قیمتوں میں 6.14 فیصد کا اضافہ ہوا،دال چنا 7.19 اورانڈے 3.70 فیصد مہنگے ہوئے۔

کیلے3.22 اور بیف کی قیمت میں 1.52 فیصد کا اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے دال مونگ،مٹن،سگریٹ اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 فیصد کی کمی ہوئی،آٹا،چینی،چاول اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …