جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

بجٹ 25-2024: موبائل فونز پر 18فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں موبائل فونز کو 18 فیصد اسٹینڈرڈ ریٹ پر ٹیکس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے بجٹ پیش کردیا جب کہ حکومت اس بجٹ کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں مذاکرات کے دوران اپنا کیس مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔

حکومت کے عبوری منصوبے کے مطابق پیش کیے جانے والے بجٹ پر عام بحث 20 جون کو شروع ہوگی جو 24 جون تک جاری رہے گی، ارکان 26 اور 27 جون کو کٹ موشن پر بحث اور ووٹنگ میں حصہ لیں گے جب کہ 28 جون کو بجٹ کو منظور کیا جائے گا۔

پیش کیے گئے بجٹ میں کہا گیا کہ ’کنسیشنری ریٹس‘ مارکیٹ میں چند مخصوص اشیا کو فائدہ پہنچاتے ہوئے خلل پیدا کرتے ہیں جب کہ اسٹینڈرڈ ریٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب کو یکساں مواقع میسر ہوں اور مارکیٹ فورسز مؤثر طریقے سے کام کرسکیں۔

اس میں کہا گیا کہ مندرجہ بالا وجوہات کی بنا پر تجویز ہے کہ موبائل فونز کی مختلف کٹیگریز پر سیلز ٹیکس کا اسٹنڈرڈ ریٹ لاگو کیا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …