google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پشتو فلموں، ڈراموں کی مشہور اداکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

پشتو فلموں، ڈراموں کی مشہور اداکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پشتو فلموں اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ کو خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش تھانہ اکبر پورہ کی حدود سے ملی۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق اداکارہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاش کو پوسمارٹم کے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا۔

ادکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے تھا اور وہ پشاور میں رہائش پذیر تھیں تھی۔

پولیس نے مقتولہ خوشبو کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے واردات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …