google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف آئی اے کے جعلی نوٹسز دیکر شہریوں کو خوفزدہ کرنیوالے گروہ فعال - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایف آئی اے کے جعلی نوٹسز دیکر شہریوں کو خوفزدہ کرنیوالے گروہ فعال

ایف آئی اے کے جعلی نوٹسز دے کر شہریوں کو خوف زدہ کر کے رقم بٹورنے والے گروہ فعال ہو گئے۔

ملک بھر میں حالیہ دنوں میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نام سے جعلی نوٹسز وصول کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کے پاس شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

مختلف گروہوں کی جانب سے یہ نوٹسز بذریعہ ای میل ،واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے زریعے پھیلائے جا رہے ہیں۔اس طرح کے گروہ شہریوں سے انکی جمع پونجی لوٹنے کے لیے یہ کام کر رہے ہیں۔

ان جعلی نوٹسز پر وصول کنندگان کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی جعلی تفصیلات درج ہوتی ہیں اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دے کر یا فوری مالی معاوضہ طلب کر کے خوفزدہ کرنے کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

ان گروہوں اور افراد کی جانب سے تصدیق یا تعمیل کے بہانے حساس ذاتی معلومات حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے تمام رابطوں میں سخت ٹرین پروٹوکول پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی سرکاری رابطے کا آغاز ایک مکمل تحقیقات اور واضح طور پر شناخت شدہ کیس نمبر کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق اس کے علاوہ ایف آئی اے کسی بھی حساس معلومات جیسے بینکنگ کی تفصیلات ،نوٹسز یا فون کالز کے ذریعے طلب نہیں کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی شہری کو اس طرح کا جعلی اور مشکوک نوٹس موصول ہو تو بھیجنے والے سے ہرگز رابطہ نہ کریں اور کوئی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے رابطے کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے پیلپ لائن 1991 یا اپنے قریبی ایف آئی اے سرکل سے رابطہ کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …