ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

بھارت کے نو منتخب وزیراعظم  نریندر  مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔

بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا،  تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون (بھارتی ایوان صدر ) میں ہوئی، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔

تقریب میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس سمیت کئی ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔

نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …