google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان مفاہمت کی 32 یادداشتوں پر دستخط - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان مفاہمت کی 32 یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان شینزن میں پاکستان بزنس کانفرنس کے موقع پر پاکستانی تاجروں اور چین کے کاروباری افراد کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے بعد مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 32 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے رواں دورہ چین کے دوران پاکستان اور چینی کمپنیوں نے وفاقی حکومت کے بزنس ٹو بزنس اقدام کے نتیجے میں مفاہمت کی 32 مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں الیکٹرانکس و گھریلو آلات، آئی سی ٹی، ٹیکسٹائلز، چمڑے، جفت سازی، معدنیات اور ادویہ سازی کے شعبے شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین کے نجی شعبہ نے توانائی کے شعبے میں 4 مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز)، آٹو موبائل کے شعبہ میں 2، ثقافتی تعاون کے شعبہ میں ایک جبکہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبہ میں 4 ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔

اسی طرح پاکستان اور چین کے نجی شعبوں نے ادویہ سازی اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں 6 ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں جبکہ لاجسٹکس کے شعبہ میں 4 اور زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبہ میں مفاہمت کی 10 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

دونوں ممالک کے نجی شعبوں نے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے شعبے میں لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے۔

واضح رہے کہ بزنس کانفرنس شینزن 2024 نہ صرف علاقائی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لیے راہ ہموار کرے گی بلکہ یہ پاکستان کی معیشت کی تزویراتی تبدیلیوں پر مضبوط علاقائی حکومت اور کاروباری تعلقات کے مثبت اثرات بھی مرتب کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …