اتوار , ستمبر 6 2026
بریکنگ نیوز

برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک

ہیکرز نے برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کر کے آن لائن فروخت کیلئے پیش کردیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے بینک کے ملازمین سمیت 3کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا جس میں 2کروڑ 80لاکھ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 60لاکھ اکاؤنٹ نمبرز اور رقم کی تفصیلات شامل ہیں، ہیکرز کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ بینک ملازمین کی مکمل تفصیلات ہم نے ہیک کر کےحاصل کرلی ہیں۔

برطانوی بینک کے دنیا بھر میں 2لاکھ سے زائد ملازمین ہیں جبکہ صرف برطانیہ میں 20ہزار افراد ملازم ہیں۔ ہیکرز نے بینک کا ڈیٹا آن لائن پلیٹ فارم پر 20لاکھ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔

ہیکرز گروپ نے اپنے پیغام میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر بینک بھی چاہے تو وہ یہ رقم ادا کرنے کے بعد ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے ۔

دوسری جانب بینک حکام نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات پر معلوم ہوا ہے کہ چلی، اسپین اور یوراگوئے کے صارفین سمیت ہمارے تمام موجودہ اور سابقہ ملازمین کے ڈیٹا تک ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہے۔

بینک حکام نے کہا کہ برطانوی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے، ہیکرزنے چرانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

یاد رہے کہ برطانوی بینک کا ڈیٹا بھی اسی گروپ نے ہیک کیا ہے جس نے چند روز پہلے امریکی فرم ٹکٹ ماسٹر کے 560 ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے فروخت کیلئے پیش کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

Jazz World top 15 Bundles

جاز کا صارفین کو بڑا جھٹکا: مالی سال 2026 میں ٹاپ 15 بنڈلز کی قیمتوں میں اوسطاً 15.5 فیصد اضافہ

کم آمدنی والے صارفین سب سے زیادہ متاثر پاکستان کی معروف موبائل کمپنی جاز نے …