google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر

آئندہ سال کےلیے 1221 ارب کے عبوری ترقیاتی بجٹ کی منظوری

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کی منظوری دے دی۔ 

اسلام آباد سے وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد  مقرر کیا گیا ہے۔ 

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ 

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد اور آئندہ مالی سال افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نےآئندہ مالی سال کےلیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دےدی۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق آئندہ مالی سال کےلیے 1221 ارب روپے کے عبوری ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزارتوں، ڈویژنوں نے آئندہ مالی سال کےلیے 2800 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا تھا۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مالی مشکلات کے باعث اہم قومی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس ڈی پی، ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کی سفارشات اور ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …