google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کھادکارخانوں کو مکمل قیمت پرگیس کی فراہمی کےاحکامات منٹس کاحصہ: وفاقی کابینہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کھادکارخانوں کو مکمل قیمت پرگیس کی فراہمی کےاحکامات منٹس کاحصہ: وفاقی کابینہ

کھاد کارخانوں کے لیےگیس پر سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے منٹس جاری کردیے گئے ۔

پیٹرولیم ڈویژن کو کھاد کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے سے متعلق احکامات جاری کردیے گئے ۔

وفاقی کابینہ کےفیصلےپرعمل درآمد کی نگرانی کا ٹاسک پیٹرولیم ڈویژن کے سپرد کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نےکھادکارخانوں کو مکمل قیمت پرگیس کی فراہمی کے لیےہدایت کی ہے۔

کابینہ ڈویژن نےوفاقی کابینہ کے احکامات کو باضابطہ طور پرمنٹس کاحصہ بنالیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ جہاں ضرورت ہو کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے۔

حکومتی ذرائع نے بتا یا ہے کہ جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا سبسڈی والی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطا بق کھاد کے کارخانوں کواس وقت 217روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے۔

کھاد کےکارخانوں کو1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پرگیس کی فراہمی ہورہی ہے۔

فیصلے پرعملدرآمد سے فرٹیلائزر پلانٹس کےلیے گیس کی قیمت 1814روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائےگی۔

وزارت صنعت وپیداوار کا موقف ہےکہ کھاد کارخانوں کےلیے گیس پر سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی۔

ذ رائع کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار اس ایشو کو دوبارہ کا بینہ کے سامنے رکھیں گے۔وزارت صنعت و پیداوار سب سڈی کو ختم کرنے کے خلاف ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …