google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خیبر پختونخوا حکومت آمدن سے زائد قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ کرے گی - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

خیبر پختونخوا حکومت آمدن سے زائد قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ کرے گی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت آمدن سے زائد قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ کرے گی۔ 

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 93 ارب 50 کروڑ روپے کے محاصل اکٹھا کرے گی۔ 

دستاویز کے مطابق حکومت کو آئندہ مالی سال 115 ارب 90 کروڑ روپے قرض اور سود کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔ پرنسپل ادائیگی کی مد میں 71 ارب 30 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔ 

دستاویز کے مطابق حکومت 40 ارب روپے غیر ملکی امدادی اداروں اور 31 ارب 30 کروڑ وفاقی حکومت کو ادا کرے گی۔ 

دستاویز کے مطابق حکومت قرض پر سود کی مد میں 44 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ادائیگی کرے گی جبکہ اوور ڈرافٹ کی مد میں اگر رقم وصول کی گئی تو اس مد میں 30 کروڑ کا سود ادا کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سونم باجوہ کی بھی سجل علی کو عید مبارک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو …