google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونیوالوں کیخلاف کارروائی کی تجویز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونیوالوں کیخلاف کارروائی کی تجویز

بجٹ 25-2024ء کی تیاریاں جاری ہیں، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجے جائیں گے

ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔

آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں ختم کرنے یا کم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …