ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

پی آئی اے پر یورپی ملکوں میں پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے پاکستانی ائیر لائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا ، سیفٹی کمیٹی پی آئی اے اور ویژن ائیرلائن کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اجازت نامے کی بحالی کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہو گا جس میں شرکت کیلئے سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفد آج برسلز کیلئے روانہ ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے اور ویژن ائیر لائن کے علاوہ تمام دیگر پاکستانی ائیر لائنز کی یورپی ملکوں کیلئے پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔

ترجمان یورپی کمیشن کے مطابق صرف پی آئی اے اور ویژن ائیر کا فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا، باقی تمام پاکستانی ائیرلائنز پر اب یورپی ملکوں میں کوئی پابندی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن پر جولائی 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …