google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سونم باجوہ کی سجل علی کے کام کی تعریف - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

سونم باجوہ کی سجل علی کے کام کی تعریف

انڈیا کی سپر اسٹار اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے کام کی تعریف کی ہے۔

سجل علی کے نئے پروجیکٹ ’زرد پتوں کا بن‘ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز ہوا جس میں ان کے ساتھ حمزہ یوسف نظر آئیں گے۔

پاکستانی اداکارہ کو نئے پروجیکٹ پر جہاں مداحوں نے مبارکباد دی وہیں سونم باجوہ نے بھی سجل علی کیلئے محبت بھرا کمنٹ کیا ہے۔

سونم باجوہ نے سجل علی کو لکھا کہ انہوں نے اپنی پرفارمنس سے سونم کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …