ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

پاکستان ویمن ٹیم کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ویمن ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ڈیانا بیگ اور نشرح سندھو کو ڈراپ کر کے صدف شمس اور امِ ہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور سیمی فائنل میچ کی تفصیلات دکھانے والا پوسٹر

پاکستان سری لنکا سیمی فائنل: خواتین ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج دبئی میں

خواتین ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا …