google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اہم تعیناتیوں میں حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اہم تعیناتیوں میں حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ

وفاقی حکومت نےاہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےسمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی۔ نئی تر میم سے اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلز پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگی۔

ترمیم کےذریعےتعیناتیوں کےلیےعمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔ ترمیم کےتحت65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی۔

موجودہ تعیناتی میں65 سال کی عمر کے بعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …