جمعہ , اگست 7 2026

تجارتی خسارہ جولائی میں 25 فیصد بڑھ کر 3.94 ارب ڈالر

پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 25.17 فیصد اضافے کے ساتھ جولائی 2026 میں 3.94 ارب ڈالر تک جا پہنچا، جو گزشتہ سال جولائی 2025 میں 3.15 ارب ڈالر تھا۔

پی بی ایس کے مطابق جولائی 2026 میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 6 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 3 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور درآمدات 5 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ برآمدات میں بھی 9.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو جولائی 2026 میں پاکستان کی برآمدات میں 31.09 فیصد اضافہ ہوا اور یہ جون کے 2 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔

دوسری جانب درآمدات میں معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ جون کے 6 ارب 89 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 6 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئیں، یعنی 0.17 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ اسی بنا پر ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 15.22 فیصد کمی واقع ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے