جمعرات , اگست 6 2026

ساجد خان، علی عثمان کی تباہ کن باؤلنگ

ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز محض 103 رنز پر 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر جا رکھی، جس کے بعد میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 60 رنز کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں 387 رنز بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 44 رنز کے خسارے کا سامنا تھا، تاہم پاکستانی باؤلرز نے دوسری اننگز میں بھی میزبان بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

اسپنر ساجد خان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 12 اوورز میں صرف 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی عثمان نے 16.5 اوورز میں 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز کے کپتان جسٹن گریوز ایک رن پر کریز پر موجود تھے۔ میزبان ٹیم کی رن ریٹ 2.52 رہی، تاہم آخری دس اوورز میں تین وکٹیں گنوا کر ٹیم کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے تھے۔ دو میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، اور اگر پاکستان یہ مقابلہ جیت جاتا ہے تو سیریز برابر ہو جائے گی۔ چوتھے روز کا کھیل شام 7 بجے شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 7 پیسے سستا

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری حکومت نے 5 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے