جمعرات , اگست 6 2026

پیٹرول 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 7 پیسے سستا

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے 5 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے، جس سے عوام کو معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پندرہ روز بعد کرتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ساجد خان، علی عثمان کی تباہ کن باؤلنگ

ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے