
شاندار فتح، سنسنی خیز مقابلہ: پاکستان نے آخری لمحات میں 4-3 سے میچ اپنے نام کر لیا
پہلی سیٹی سے آخری سیکنڈ تک، یہ مقابلہ جوش اور ولولے سے بھرپور رہا۔ جنوبی کوریا نے میچ میں پہلے گول کے ساتھ برتری حاصل کی، مگر گرین شرٹس نے فوری جواب دیتے ہوئے سکور برابر کر دیا۔
کوریا نے دوبارہ لیڈ لی، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ہمت نہ ہاری اور برابری کا گول داغ دیا۔ میچ کے آخری کوارٹر تک مقابلہ برابر رہا، جہاں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی حوصلے اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

آخری لمحات میں زکریا حیات اور حنان شاہد کی شاندار جوڑی نے فیصلہ کن گول اسکور کیا، جس نے پاکستان کو 4-3 کی سنسنی خیز فتح دلائی۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں تیسری مسلسل جیت حاصل کر لی اور جنوبی کوریا کے خلاف 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی، جبکہ سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔ یہ کارکردگی جذبے، عزم اور ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے جسے ہر ہاکی شائق طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔
UrduLead UrduLead